اشرف چراغ
کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والا ایک19سالہ نوجوان اس وقت جھیل ڈل میں غرقآب ہوگیا جب وہ ایک شکارا میںمبینہ طور سیلفی لے رہاتھا ۔بتایا جاتا ہے کہ جھیل ڈل کے آبی کار پورہ میں ہائوس بوٹ پرکام کرنے والا لیاقت شکارا میں بیٹھ کر سیلفی لے رہاتھا کہ اس دوران شکار الٹ گئی جس کی وجہ سے وہ جھیل ڈل میں ڈوب گیا ۔متوفی کی شناخت لیاقت احمد پسوال ساکن درد پورہ کرالہ پورہ کے طور ہوئی ۔بچائو کاروائی کے دوران اگرچہ انہیںہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈکٹروںنے انہیں مردہ قرار دیا ۔اس دوران لیاقت کے لواحقین نے اس بات کی تردید کی کہ لیاقت سلفی لے رہا تھا بلکہ چند روز قبل میں مزدوری کے لئے سرینگر گیا اور وہا ں ایک ہائو س بوٹ والے سے کام کرنے لگا ۔لواحقین نے کہا کہ لیاقت کو ابھی تک شکارا چلانے کا تجربہ نہیں تھا اور اس نے شکارا چلایا جو ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور وہ اس کو قابو کرنے میں ناکام رہا اور وہ جھیل ڈل میں غرقآب ہوگیا ۔درد پورہ کے ایک سماجی کا رکن میر جاوید نے بتایا کہ لیاقت انتہائی غریب کنبے سے تعلق رکھتا تھا ور وہ مزدوری کے لئے سرینگر گیا تاکہ میں عید کی خوشی کے لئے اپنے گھر کے لئے کچھ کما کر لائیں لیکن کیا خبر تھی کہ عید کی خوشیا ں عید سے قبل ماتم میں تبدیل ہوگی ۔انہو ں نے واقعہ سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔