کٹھوعہ//یوتھ نیشنل کانفرنس یونٹ کٹھوعہ کا ہفتہ کے روز یہاں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا،جس کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر اعجاز جان نے کی۔ اجلاس میںضلع صدر وائی این سی راکیش شرما نے دیویندر مہتہ اور پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ دفعہ35 اے ریاست جموں و کشمیر اور بھارت کے درمیان ایک پل ہے اور جو لوگ اس دفعہ کو ختم کرنے کی باتیں کرتے ہوئے ،وہ ریاست کو مفلوج بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ یوتھ نیشنل کانفرنس کسی بھی صورت میںدفعہ35-Aاور دفعہ370 کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کو کہا ۔اجلاس سے عابد ماگرے، راکیش کمار شرما ،دیونیدر مہتہ، روہت کیرنی، رتیش کول، مزمل ملک، وشال گپتا، ہرشول کول، پردیپ کیسر، راجیش شرما ، سدیش شرما ، ساحل مہرہ ،اشوک سنگھ،سوشیل شرما نے بھی خطاب کیا۔ کٹھوعہ یونٹ کی جانب سے غریب عوام کے لئے ایک لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔