یو این آئی
کویت سٹی/کویت حکومت نے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کو آئندہ احکامات تک برقرار رکھنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان کے مطابق، یہ اقدام عوامی تحفظ اور ملکی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک خصوصی مشترکہ کمیٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں معطلی کی مدت میں توسیع کی گئی۔ حکام کا موقف ہے کہ جب تک حالات مکمل طور پر سازگار نہیں ہو جاتے،عوامی تحفظ و استحکام کو ترجیح دیتے ہوئے معطلی برقرار رکھی جائے گی کھیلوں کے تمام ایونٹس اور سرگرمیاں بدستور معطل رہیں گی تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے بچا جا سکے۔