عظمیٰ نیوز سروس
نئی دلی/ویراٹھ کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے اعلان کیا کہ کوہلی افریقہ میں ہونے والے 2027ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ایک انٹرویو میں راج کمار شرما نے کوہلی کے نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کی تعریف کی۔راجکمار شرما نے کہا، “وہ شاندار فارم میں ہے اور اپنی تال کو جاری رکھا ہوا ہے۔ اس نے طویل عرصے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی اور پھر بھی ٹاپ کلاس پرفارمنس دی ہے۔ اس نے اپنے پچھلے میچوں میں سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ ٹیم انڈیا میں سب سے زیادہ مستقل مزاج کھلاڑی ہیں۔ میرے لئے، وہ ورلڈ کپ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔”