کلکتہ//کوچ بہار میں مرکزی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشننےسیاسی لیڈروں کے آنے جانے پر پابندی عاید کئے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔اس سے قبل سلی گوڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ یہ واقعہ سازش کا نتیجہ ہے۔اس کے پیچھیامیت شاہ شامل ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کوچ بہار جانے سے روکا گیا ہے۔خیال رہے کہ فائرنگ کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کوچ بہار جانے پر روک لگادی ہے۔واقعہ کے فوری بعد ممتا بنرجی نے کوچ بہار جانے کا اعلان کردیا تھا۔ ویڈیو کانفرنسنگ میں ، ممتا نے مہلوکین کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس واقعے سے متعلق کوئی ایف آئی اُر درج کی گئی ہے؟ اس پر شک کا اظہار کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو الگ سمت دے سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 اپریل کو وہ کوچ بہار جائیں گی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات کریں گی۔خیال رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ میں چارافراد کی موت ہوگئی ہے۔یواین آئی
الیکشن کمیشن کانام بدل کر ایم سی سی رکھنا چاہئے: ممتا
کولکتہ// مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو کمیشن پر سیدھاحملہ کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی یعنی ’مودی کوڈ آف کنڈکٹ ‘رکھنا چاہئے۔بنگال اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں پولنگ کے دوران جم کر تشدد اور کوچ بہار علاقہ میں چار لوگوں کی مو ت ہونے پر جاری ہنگامہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کے کوچ بہار جانے پر روک لگا دی ہے۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد بنرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نام بدل کر ایم سی سی رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اپنی طاقت کا استعمال کرسکتی ہے لیکن دنیا میں کوئی بھی مجھے اپنے لوگوں کے پاس جانے اور ان کا دردبانٹنے سے روک نہیں سکتا۔