کوٹرنکہ //ناجائز تجاوزات مخالف مہم جاری رکھتے ہوئے انتظامیہ نے کوٹرنکہ میں تیرہ ڈھانچے مسمار کرکے 4.50کروڑ مالیت کی 12کنال اراضی بازیاب کرانے کادعویٰ کیاہے ۔یہ کارروائی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری اے ایس چب اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوٹرنکہ شفیق احمد کی قیادت میں انجام دی گئی جس میں ڈی ایس ایچ او ڈاکٹر ستیش گنگوال ، ڈی وائی ایس پی آپریشن ، تحصیلدار کوٹرنکہ ودیگر افسران بھی شامل تھے ۔اس دوران بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رکھی گئی جبکہ مشینری کا استعمال بھی کیاگیا ۔مہم کے دوران 13ڈھانچے تباہ کئے گئے جن میں سات گھر اور چھ دکانیں شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں قابضین کے خلاف کیس درج کیاگیاہے جبکہ قبضہ ہونے کے وقت تعینات افسران کے خلاف بھی کارروائی شرو ع کردی گئی ہے ۔اس کارروائی کی نگرانی ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کی ۔