کولگام میں 2 آئی ای ڈیزبر آمد بہت بڑے حادثے کو ٹالا گیا

خالد جاوید

کولگام //پولیس نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے فرسل علاقے میں دو دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈی) کا پتہ لگایا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو ناکارہ بنانے کے لئے بلایا گیا ۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ کولگام کے شیر پورہ فرسل علاقے میں فورسز کو دو آئی ای ڈیز کا پتہ چلا۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر مذکورہ جگہ کے ارد گرد محاصرہ کیا گیا اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ، جس نے بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بر وقت کارروائی سے ایک بہت بڑے حادثے کا ٹالا گیا۔