سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی مرتبہ 24گھنٹوں کے دوران 65افراد اپنی جان گنواچکے ہیں جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد 2800کا ہندسہ پار کرکے 2847ہوگئی ہے۔ اس دوران 84سفر کرنے والوں سمیت مزید 4352افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 24ہزار898تک پہنچ گئی ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 41ہزار353ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4352افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 1708جموں جبکہ 2644افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2644متاثرین میں 22افراد بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر آئے ہیں جبکہ دیگر 2622افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ نئے 2644معاملات میں سرینگر میں 846، بارہمولہ میں 361، بڈگام میں 322، پلوامہ میں 282، کپوارہ میں 171، اننت ناگ میں 198، بانڈی پورہ میں 85، گاندربل میں 52، کولگام میں 269 اور شوپیان سے 58تعلق رکھتے ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 38ہزار662تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 24افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی اننت ناگ میں 7، صدر اسپتال سرینگر میں 5، سکمز صورہ میں 4، ضلع اسپتال گاندربل میں 2، ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، ضلع اسپتال بارہمولہ میں 1 اور ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں ایک فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1596ہوگئی ہے۔ جموں میں مزید 1708افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 62بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1646مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں کے 1708متاثرین میں ضلع جموں میں 602، ادھمپور میں156، راجوری میں 208، ڈوڈہ میں 81،کٹھوعہ میں 251، سانبہ میں 101، کشتواڑ میں 52، پونچھ میں 87، رام بن میں 67 اور ریاسی میں 103افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 86ہزار 236ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 41افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 16، جی این اسپتال جموں میں 2، ایسکام جموں میں 3، سی ڈی اسپتال جموں میں ایک، سپر سپشیلٹی اسپتال امرتسر میں 2، ضلع اسپتال ادھمپور میں 2، زچگی اسپتال ستواری میں 2، ایس ایم جی ایس جموں میں ایک اور 8افراد کی گھروں میں ہی موت ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1251ہوگئی ہے۔