سرینگر //جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 53ہزار662 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 364افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اسطرح مثبت کیسوں کی شرح مزید کم ہوکر 0.67رہ گئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 15ہزار 662تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے اور متوافین کی تعداد 4323تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 59سفر کرنے والوں سمیت مزید 364افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین میں 149جموں جبکہ 215کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 215متاثرین میں 10بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے لوٹے ہیں جبکہ 205مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 215متاثرین میں سرینگر میں67، بارہمولہ میں32، بڈگام میں31 ,پلوامہ میں7،کپوارہ میں12، اننت ناگ میں26، بانڈی پورہ میں10،گاندربل میں9،کولگام میں18اور شوپیان میں صرف3متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ95ہزار989ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید4۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میں جی ایم سی اننت ناگ میں2،جے وی سی بمنہ میں 1اور سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں ایک شخص فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2218ہوگئی ہے۔ جموں میںبدھ کومزید149فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے49بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ100فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے149متاثرین میں جموں میں19، ادھمپور میں8، راجوری میں13، ڈوڈہ میں31، کٹھوعہ میں3، سانبہ میں2کشتواڑ میں14، پونچھ میں8 ,رام بن میں6اور ریاسی میں45افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119673ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید3افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں ایک جی ایم سی جموں، ایک جی ایم سی راجوری اور ایک شخص گھر میں فوت ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2102بنی ہوئی ہے۔