واشنگٹن//دنیا میں کورونا کا قہر جاری ہے، اب تک اس وبا سے 57.26 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کیسز کی کل تعداد 39.10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق گذشتہ 28 دنوں میں دنیا بھر میں کورونا کے 87558816 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثناء اس وبا سے متاثرہ 242850 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اب تک پوری دنیا میں تقریباً 10.03 ارب کورونا ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہیں۔ وہیں گذشتہ 28 دنوں میں 754841670 ویکسین دی گئی ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے معاملے میں سر فہرست 10 ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔ جہاں اب تک 7.63 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 901391 افراد کی موت ہو گئی ہے۔اس وبا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک متاثرین کی کل تعداد 42080664 ہو گئی ہے اور 40247902 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔وہیں اب تک 501114 افراد اس وبا کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل کورونا پوزیٹیوٹی کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ برازیل میں اب تک 26326454 افراد کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اب تک 631265 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔وہیں فرانس میں اب تک تقریباً 20517059 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 133202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 6,137 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور اسی عرصے میں اس وبا کی وجہ سے 28 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔مرکز نے بتایا کہ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14,54,800 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 29,448 ہو گئی ہے۔پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ 5 لاکھ 49 ہزار 872 معاملے سامنے آئے ہیں، یہ خطہ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جب کہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں کل 4 لاکھ 87 ہزار 407 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔