واشنگٹن / /جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ، برازیل اور ہندوستان میں 350951 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 23647377 افراد کو متاثر کیا ہے اور 813022 افراد ہلاک اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ۔کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک ، 5،739724 افراد ے متاثر ہوئے ہیں اور 177252 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل میں اب تک 3622861 افراد جان لیوا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 115309 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس کوڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک وہاں 959016 افراد کو متاثر ہوئے ہیں اور 16406 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جسکی وجہ سے یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔جنوبی افریقہ میں اب تک 611450 اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 13159 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی پیرونے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں 594326 افراد کورونا کا شکار اور وائرس کی زد میں آنے سے مرنے والوں کی تعداد 27813 ہوگئی ہے ۔میکسیکو میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے ۔اس ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 563705 ہوچکی ہے اور 60800 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔لاطینی امریکی ملک کولمبیا کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اب آٹھویں نمبر پر ہے ۔ اب تک اس ملک میں 551688 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17612 ہوگئی ہے ۔نئے کیسز میں اضافے کے بعد اسپین اب دنیا میں نویں پوزیشن پر ہے ۔ اب تک اس یوروپی ملک میں 405436 افراد متاثر اور 28872 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں دسویں نمبر پر ہے اور یہاں 399568 متاثر اور 10916 فوت ہوچکے ہیں۔ایران میں اب تک 361150 افراد اس وبا سے متاثر اور 20776 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔