نئی دہلی//دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک اس وائرس کے سبب 4.40 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 81،34،295 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 4،40،793 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔کورونا متاثرین کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے مقام پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10،667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد 3،54،065 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 2003 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 11903 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،55،227 ایکٹو کیسز ہیں اور اب تک 1،86،935 افراد اس وباء سے صحت یا ب ہو چکے ہیں۔ کورونا کیسز کے معاملے میں ہندوستان دنیا کے سب سے زائد متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر ہے ۔دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 21،36،208 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،16،905 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 9،23،189 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں اور 45،241 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔