واشنگٹن/ / ریو ڈی جنیرو/ / نئی دہلی//یو این آئی// کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے دنیا بھر میں اب تک 16.48 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے 7.41 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 191 ممالک میں کورونا وائرس سے 7.41 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 48 ہزار 091 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔