عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی//کورونا نے ایک بار پھر دنیا کو خوفزدہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہندوستان میں بدھ کو کورونا وائرس کے 602 نئے کیسز درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کی وجہ سے پانچ اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4440 ہو گئی ہے۔ منگل کو ایک دن پہلے، ہندوستان میں کووڈ 19 کے 573 نئے کیس درج کیے گئے تھے۔کورونا کے سب ویرینٹ جے این 1 کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو جے این 1 کے 312 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا کی یہ نئی شکل 10 ریاستوں میں پھیل چکی ہے۔ کیرالہ سے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ منگل کو کیرالہ میں جے این 1 کے 147 کیس رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ گوا سے 51، گجرات سے 34، مہاراشٹرا سے 26، تمل ناڈو سے 22، دہلی سے 16، کرناٹک سے 8، راجستھان سے 5، تلنگانہ سے 2 اور اڈیشہ سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ملک میں اب تک جے این1 ذیلی قسم کے 312 کیسز سامنے آئے ہیں۔اس سے قبل، منگل کو ملک میں اب تک کووڈ-19 کے نئے ذیلی قسم جے این 1 کے کل 312 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔