دبئی//عالمی صحت تنظیم کے سربراہ نے عالمی رہنمائوں پرزوردیا ہے کہ وہ کووِڈ- 19کی عالمگیروباء پر سیاست کرنے کے بجائے اس کا متحد ہوکرمقابلہ کریں۔انہوں نے سوموارکومتنبہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ عالمگیر وباء ابھی بھی تیز ی سے پھیل رہا ہے اورآئے روزاس کے انفیکشن میں مبتلاء افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ درج ہورہا ہے۔عالمی صحت تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنم گیبریسس کا یہ بیان برازیل،عراق،بھارت،اورجنوبی ومشرقی امریکی ریاستوں میں اس انفیکشن میں حددرجہ اضافہ ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ٹیڈروس نے کہا کہ تین ماہ سے زیادہ عرصے میں دنیا بھرمیں اس مہلک بیماری میں دس لاکھ لوگ مبتلاء ہوگئے جبکہ مزیددس لاکھ اس بیماری کا شکار صرف آٹھ روزمیں ہوئے۔ٹیڈروس نے ان باتوں کااظہار دبئی میں منعقدہ ایک عالمی چوٹی کانفرنس سے ویڈیوں خطاب کے دوران کیا۔ٹیڈروس نے خبردار کیا کہ اس عالمگیروباء پر سیاست نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت یہ وائرس کو ئی خطرہ نہیں ہے بلکہ خطرہ ہے تو اس کے خلاف عالمی اتحاد اورعالمی قیادت کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک منقسم دنیا اس وائرس کو شکست نہیں دے سکتا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی صحت تنظیم کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرڈیوڈنبارونے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دو اڑھائی سال کے دوران دنیامیں ہرایک کیلئے اس کاٹیکہ دستیاب ہوگا۔ برطانوی فزیشن نے کہا کہ اگر اس سال کے آخر تک اس کے خلاف ویکسین تیار ہوبھی جائے گا لیکن اس کے اثرات کا جائزہ لینے میں وقت لگے گا۔