سرینگر /پرویز احمد /جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 23یزار 489ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12مسافروں سمیت 91افرادکی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 25ہزار 208ہوگئی ہے۔ ان میں 51ہزار 730جموں جبکہ 73ہزار 478کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو جموںمیں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1948ہوگئی ہے۔ ان میں 1225کشمیر جبکہ 723جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے91معاملات میں 35جموں جبکہ 56کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 56معاملات میں26ضلع سرینگر، 11بارہمولہ، 2بڈگام، 5پلوامہ، 2کپوارہ، 1اننت ناگ، 2گاندربل، 3کولگام اور3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 35متاثرین میں 14ضلع جموں، 3ادھم پور، 2راجوری، 1ڈوڈہ، 3سانبہ، 1کشتواڑ اور 11پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کٹھوعہ ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
ایک فوت
جموں و کشمیر میں جمعہ کو مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ اس طرح جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 723ہوگئی ہے جبکہ کشمیر میں جمعہ کو کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے ۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,25,208معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے634سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,626اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,948تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,225کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور723کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کو مزید84فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے03اَفراداور کشمیر صوبے کے81اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 47,99,891ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 12؍فروری 2021کی شام تک 46,74,683نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔