سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 120 گھنٹوںکے دوران صرف ایک مریضہ وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ متوفین می مجموعی تعداد 1945ہوگئی ہے۔ ان میں 722جموں جبکہ 1223کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموںو کشمیر میں 22ہزار324تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے9مسافروں سمیت45افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد125052ہوگئی ہے۔ ان میں51ہزار680جموں جبکہ 73 ہزار 372کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ بدھ کو متاثر ہونے والے 45افراد میں 6جموں جبکہ 39کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 39افراد میں 23سرینگر، 2بارہمولہ، 4بڈگام، 1پلوامہ، 1کپوارہ، 2اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 3گاندربل، 1کولگام اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 6متاثرین میں سے 5ضلع جموں جبکہ ایک کی رپورٹ ڈوڈہ میں مثبت آئی ہے۔ جموں کے 8اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ، ان میں ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ، کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور ریاسی شامل ہے۔
معمر خاتون فوت
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 120گھنٹوں کے دوران ایک مریضہ وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ مرنے والی خاتون کا تعلق شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ جی ایم سی بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ پٹن سے تعلق رکھنے والی 80سالہ معمر خاتون جی ایم سی بارہمولہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن وہ بدھ کو صبح فوت ہوگئی۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,25,052معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے605سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,22,502اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,945تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,223کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور722کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران بدھ کو مزید32فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے05اَفراداور کشمیر صوبے کے27اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 47,52,735ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10؍فروری 2021 کی شام تک 46,27,683نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔