سرینگر /پرویز احمد /جموں ضلع میں 4ماہ کے دوران کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 200فیصد اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں صوبے میں یکم مارچ کو 9افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے 7کا تعلق ضلع جموں سے تھا اور اسطرح جموں ضلع میں یکم مارچ کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 25ہزار235تھی۔ 28جون کو جموں ضلع میں120دنوں میں سب سے کم 2افراد وائرس سے متاثر ہوئے لیکن ضلع میں 4ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 28جون کو 52ہزار 361تک پہنچ گئی ہے ۔یکم مارچ جو جموں ضلع میں کورونا وائرس سے صرف 373افراد فوت ہوئے تھے جو 120دنوں کے دوران 200فیصد اضافہ کے ساتھ 1133تک پہنچ گئی ہے۔ ضلع جموں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد یکم مارچ کو24ہزار 745تھی جو 28جون کو 100فیصد اضافہ کے ساتھ 50ہزار 602ہوگئی ہے۔