جموں //جموں و کشمیر میں محکمہ کواپریٹو بینک سپر ویژن (DCBS) ،آر بی آئی جموںنے منگل کے روز یہاں آر بی آئی کے ددفتر میںریاست جموں و کشمیر میںبغیر لائسنس کے ضلع سنٹرل کواپریٹیو بینکوںپر ٹاسک فورس کا 20واں اجلاس منعقد کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر تھومس میتھو نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ریاست کے سیکرٹری جے اینڈ کے کواپریٹو و قبائیلی معاملات کے سیکرٹری اے ایم بٹ، رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز ایم ایم رحمان گھاسی ،چیف جنرل منجیر نبارڈ پی بالا چرن ،ڈپٹی جنرل منیجر آر بی آئی اے بی دتہ ،انڈر سیکرٹری ریاست جموں و کشمیر محکمہ فائنانس شفقت علی، ریاست کے ڈی سی سی بیز کے ایم ڈی /سی ای اوز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔دی اننت ناگ سنٹرل کواپریٹو بینک ،بارہمولہ سنٹرل کواپریٹیو بینک ، جموں سنٹرل کواپریٹیو بینک اور جے اینڈ کے سٹیٹ کواپریٹیو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر نے ٹاسک فورس کی جانب سے دیہی کواپریٹو بنک سیکٹر میں انجام دی گئی کاموں کو اُجاگر کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری فائنانس نے بتایا کہ ڈی سی سی بیز کے لئے جے اینڈ کے کواپریٹیو و قبائلی امور کی جانب سے فنڈز مالی سال کے اند رہی جاری کئے جائیںگے۔اجلاس میں ڈی سی سی بیز اور جے اینڈ کے سٹیٹ کواپریٹو بینکوں کی مالی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا اختتام اے جی ایم ،آر بی آئی کے کے شرما کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔