غلام نبی رینہ
کنگن//کنگن میںسرینگرسونہ مرگ شاہراہ کے اطراف کوڑاکرکٹ جمع ہونے سے راہگیروں کو پریشانیوں کاسامنا ہیں جبکہ کچرے کے یہ ڈھیر آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔اس وجہ سے طلبہ،خواتین اور بزرگوں کودقتوں کاسامناہے۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اگرچہ صفائی ستھرائی کیلئے سوچھ بھارت مہم کے تحت پروگرام چلائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک کے دونوں اطراف کوڑاکرکٹ ڈالنے سے اس کامقصدہی فوت ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دیہی ترقی محکمہ کے کوڑے کرکٹ کوٹھکانے لگانے کیلئے اگرچہ گاڑیاں بھی دستیاب رکھی ہیں لیکن ان کا استعمال نہیں ہورہاہے۔