سرینگر//گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کنزر ٹن میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کی جانب سے سوموار کو ریگنگ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلاب کو ریگنگ کے بارے میں قانونی ماہرین ایڈوکیٹ طارق احمد بٹ اور ایڈوکیٹ اویس احمد نے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پرطلاب کے علاوہ سکول کا عملہ اور پرنسپل عبدالرشید ملہ بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر مصوری کا ایک مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔