سول//شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ انُ نے کل نئے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور حکام کو اس سے بھی طاقتور ہتھیاروں کو ڈولپ کرنے اور اس میں مزید ترقی لانے کا حکم دیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل اپنے سابقہ ایڈیشن 'ھوسونگ' راکٹ کے مقابلے کا اپ گریڈیڈ ورژن ہے اور یہ خود کار پری لانچ ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج نے بھی کل اس میزائل ٹیسٹ کے بارے میں اطلاع دی تھی۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی برادری کی پابندی اور تنقید کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کل انتہائی تیز رفتار والی کم فاصلے کی میزائل کا تجربہ کیا تھا جو اس کے مشرقی ساحل پر گرا۔ شمالی کوریا گزشتہ سال سے مسلسل جدید نظام پر مشتمل میزائل ٹکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا دعوی کر رہا ہے ، وہیں ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ شمالی کوریا کا دعوی جزوی طور پر صحیح ہو لیکن ابھی تک اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو پائی ہے ۔رائٹر۔