جموں// کمشنر میونسپل کارپوریشن اروند کوتوال اور جوائنٹ کمشنر ورکس کے علاوہ ڈاکٹر ظفراقبال میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ٹیم نے یہاں جموںکے مختلف علاقوں میں چل رہے زبح خانوں کاجائزہ لیا ۔ اپنے دورہ کے دوران جموںمیں زبح خانوں کی مرمت اور مزید قابل صاف وشفاف بنانے پرزور دیتے ہوئے اروند کوتوال نے کہا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ان زبح خانوں کو جدیدومنظم سہولیات سے لیس کیاجائے تاکہ لوگوں کی صحت یابی اور جانوروں کے ساتھ اپنائے جارہے سلوک کو بھی انسانی قدروں کے مطابق مزید فحال بنایاجاسکے۔ انہوںنے موقعہ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شہرمیں چل رہے زبح خانوں کی مرمت شدہ کاموں کو فوری طورپر مکمل کیاجائے جس میں پینے کے پانی کاسپلائی۔ ٹائلوں کے لگانے کاکام۔جانوروں کیلئے دوائیوں کے علاوہ ورمی کمپوزٹ مشینوںکے استعمال کیلئے کارگراقدامات اٹھانے پرزوردیا۔