جموں/گورنر کے صلاح کار کے ۔ وِجے کمار نے سکاسٹ جموں کی انتظامیہ اور فیکلٹی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کسانوں کی جامع بیداری کے لئے ڈیجیٹل جانکاری پہنچانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وی سی سکاسٹ جموں ڈاکٹرپردیپ کمار شرما اور یونیورسٹی کے دیگر شعبوں سے وابستہ کئی افسران اس میٹنگ میں موجود تھے۔ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ جموں نے اس موقعہ پر یونیورسٹی کی طرف سے طلاب اور کسانوں کی بہبودی کے لئے کئے جارہے اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔ مشیر کو زرعی شعبے میں تعلیم ، تحقیق اور توسیعی شعبے میں بہتر کام کر کے اس شعبے کو ترقی دینے میں پیش پیش ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ پشو و پالن شعبے میں بھی نمایاں پیش رفت حاصل کی جاسکے۔اس دوران مزید بتایا گیا کہ جموں صوبے میں اس وقت آٹھ ریسرچ سٹیشن اور سات کرشی وگیان کیندر مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔کے ۔ وِجے کمار نے یونیورسٹی کی طرف لئے جانے والے امتحانات اور انٹرنس ٹرسٹ کے لوازمات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی طرف سے لئے جانے والے ملک بھر کے ماہرین امتحانی پرچے تیار کرتے ہیں۔مشیر موصوف کو مزید بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے کرشی وگیان کیندر وں کے ذریعے زراعت اور اس کے دیگر شعبوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات مختلف صورتوں میں کسانوں تک پہنچائے جاتے ہیںاور کسانوں کی کھیتوں پر ہی جدید طریقے پر کاشتکاری کرنے کے مختلف پہلوﺅں سکھائے جاتے ہیں۔کے ۔ وِجے کمار نے یونیورسٹی میں تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں میں مزید جدت لانے کی بھی ہدایات دیںتاکہ زرعی شعبے کو مستحکم بنایا جاسکے ۔انہوں نے طلاب اور فیکلٹی کے لئے استفساری اور ایکسچینج پروگراموں کا انعقاد کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے زرعی سیکٹر کو مزید فائدہ بخش بنانے اور لوگوں کی اقتصادی صورتحال بنانے کے لئے افسروں کی تجاویز بھی طلب کیں۔