یو این آئی
سلہٹ/بنگلہ دیش نے سلہٹ ٹیسٹ میں رنز سے شکست دیکر پاکستان کو وائٹ واش کردیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 3 وکٹیں درکار تھیں جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز کی ضرورت تھی۔ ٹیسٹ میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 359 بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلہ دیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94، کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا 71، 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے 47 اور ساجد خان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تیج الاسلام نے 6، ناہید رانا نے 2 جبکہ شرف الاسلام اور مہدی حسن میراز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس پلیئر آف دی میچ جبکہ مشفق الرحیم پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں، ٹیسٹ میچ میں غلطی کی سزا ملتی ہے ۔ شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں آپ کو پورے 5 دن تک تسلسل سے کھیلنا ہوتا ہے ۔ واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز کی شکست دی تھی۔