جموں۔جموں وکشمیراکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجزکے زیراہتمام ایک روزہ گوجری ادبی وثقافتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔اس دوران پروگرام کی صدارت معروف گوجرلیڈر اورسماجی کارکن چوہدری جماعت علی نے کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آﺅٹ ریچ بیوروحکومت ہند نیہاجلالی مہمان خصوصی اورریٹائرڈ سی ایم او یونس چوہدری مہمان ذی وقارتھے۔پروگرام میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے حصہ لیاجن میں گوجربکروال طبقہ کی معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔پروگرام دوحصوں میں منقسم تھا پہلے حصے میں کلاکاروں بشمول ایازسیف، انیسہ کریم، نورحسین، نورحسین شوقین نے گوجری لوک گیت پیش کئے جبکہ دوسرے حصے میں مشاعرہ میں شعراکرام نے اپناکلام پیش کرکے شرکاکومحظوظ کیا۔ اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے جماعت علی نے ایڈیٹر کم کلچرل آفیسرڈاکٹرشاہنوازکااکیڈمی کے گوجری شعبہ کوفعال بنانے میں رول کوسراہا ۔ نیہاجلالی نے اپنے خطاب میں گوجری زبان کی ترقی کے فروغ کےلئے اکادمی کی کاوشوں پراطمینان کااظہارکیا۔ اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض ایڈیٹرکم کلچرل آفیسراورایچ اوڈی گوجری ونگ اکادمی ڈاکٹرشاہنوازچونے انجام دیئے۔