منجا کوٹ //تحصیل منجا کو ٹ میں کووڈ سے ہوئی 2اموات کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کلالی پنچایت کی 2وارڈوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے ۔غور طلب ہے کہ تحصیل کے کلا لی اور گھمبیر مغلاں علاقہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کی گزشتہ دنوں میڈیکل کالج راجوری میں کووڈ سے موت واقعہ ہو گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کووڈ ایس او پیز کے تحت ان کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی ہیں ۔اس کے بعد گزشتہ دنوں کلالی علاقہ کی وار ڈ نمبر 1اور 2میں آئے کچھ مثبت معاملات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے علاقہ کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے جبکہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مذکورہ علاقہ میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کو نہ ہونے دیا جائے ۔اس عمل کی تمام ذمہ دار اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال راجوری کو سونپی گئی ہیں ۔انتظامیہ نے کہاکہ مذکورہ علاقہ میں سبھی افراد کے کووڈ ٹیسٹ ہونگے جبکہ ٹیسٹ نہ کروانے والوں کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔