سرینگر //ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی نے پریموشن آف یونیورسٹی ریسرچ اینڈ سائٹیفک ایکسیلینس (PURSE) پروگرام کے تحت 10کروڑ روپے کا میگا گرانٹ حاصل کیا ہے۔ یہ امداد ملک کی یونیورسٹیوں کو ریسرچ کے منصوبوں کومختلف جریدوں کو پبلش کرنے کیلئے دیا جاتا ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے وائرس چانسلر پروفیسر طلت احمد نے کہا کہ PURSE سے مالی امداد ملنا اس بات کی تصدیق ہے کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ اور معیاری ریسرچ پر کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ PURSEکے تحت ملک بھر کی چار یونیورسٹیوں کو مالی امداد دی جاتی ہے اور کشمیریونیورسٹی ان میں سے ایک یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان رقومات کا استعمال یونیورسٹی میں اعلیٰ درجہ کے آلات خریدنے کیلئے استعمال ہوگا۔ انہوں نے ڈاکٹر الطاف بٹ اور انکی ٹیم کو کامیابی کیلئے مبارکباد دی۔ پروفیسر طلعت نے ڈی ایس ٹی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اعلیٰ اور معیاری تحقیق کیلئے کشمیر یونیورسٹی کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ رقومات کا استعمال سائنسی ڈھانچہ کھڑا کرنے کے علاوہ اور سماجی کاموں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ PURSE سکیم کے تحت یونیورسٹی طلاب کو انڈر گریجیوٹ پروگرام ، تربیتی پروگراموں ااور ورکشاپوں کو ترجیح دے گی۔