عظمیٰ نیوز سروس
اننت ناگ// Eicher کشمیر موٹرز نے جمعرات کو جنوبی کشمیر میں اپنے پہلے ورکشاپ اور سیلز کائونٹر کا افتتاح کیا۔کھڈونی ہائی وے پر واقع اس سہولت کا افتتاح ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں ریجنل سروس منیجر آدرش پرساد نے شرکت کی۔ کشمیر موٹرز گروپ کے نائب صدر عفیر اعجاز کتاب، ویبو کٹیال، ایریا سروس مینیجر اوررودیپ سنگھ، چینل سروس مینیجرموجود تھے۔ کمپنی کے مطابق’’یہ جنوبی کشمیر میں ہمارا پہلا ورکشاپ اور سیلز کائونٹر ہے اور ہمارے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔اہمارا مقصد کسٹمر سروس کو مضبوط بنانا اور اس خطے میں گاڑیوں کے مالکان کے لیے بہتر رسائی کو یقینی بنانا ہے‘‘۔پرساد نے کہا کہ ورکشاپ کو دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت میں جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو ہمیں موثر اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنے کی اجازت دے گی۔عفیرنے کہا کہ نیا سیٹ اپ جنوبی کشمیر میں صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے جواب میں کھولا گیا ہے۔