یو این آئی
سرینگر//وادی کشمیر مسلسل ٹھٹھرتی سردیوں کی لپیٹ میں ہے جس نے اہلیان وادی کا خاص طور پر صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نکلنا از بس مشکل کر دیا ہے ۔ گرمائی دار الحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سرینگر میں 28 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.8 اور منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ، قاضی گنڈ میںمنفی3.6 ، اننت ناگ، پلوامہ اور شوپیان اضلاع میںبالترتیب منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی5.6 اور منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.2 اور منفی2.6 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے ۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی4.8 اور منفی3.9 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے ۔ سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی17.0 ریکارڈ ہوا ہے ۔لداخ کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0 اور منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 15 دسمبر تک موسم میں بڑے پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔