سرینگر// ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سپیکرمنیر احمد ڈار،جن کی عملی تربیت دوران طالب علمی ادارہ کشمیر عظمیٰ میں ہوئی،نے کشمیری زبان کو عام کرنے اور تمام لوگوں خاص نوجوان نسل کر سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارموں کے ذریعے مادری زبان کی طرف راغب کرنے کی منفرد پہل کی ہے جس کو سماج کے تمام لوگوں نے زبردست سراہنا کی ہے ۔ضلع کے کھاگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان منیر احمد ڈار نے کشمیر زبان کو عام کرنے اور لوگوں کو اس زبان کی طرف کئی اہم اقدامات کئے جہاں لوگوں کی طرف سے ان اقدامات کی بڑے پیمانے پر سراہنا کی جاری ہے ۔منیر ڈار دور درشن سرینگر کے ایک معروف پروگرام گڈمارننگ جے اینڈ کے۔ یوتھ فورم اورریڈیو کشمیر سرینگر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے کئی اعلیٰ پرنٹ میڈیا اداروں کے ساتھ وابستہ رہ چکے ہیں۔ منیر احمد ڈار نے بتایا کہ انہوں نے مادری زبان کی طرف لوگوں کو راغب کرنے اور اسے کشمیر یوں تک ویڈیو فارمیٹ میںپہنچانے کی کوشش کی ہے تاکہ یہاں کے لوگ اپنی مادری زبان کے بارے میں جان سکیں ۔ڈار نے بتایا کہ وہ پرانے زمانے کے ان چیزوں کو کھوج رہا ہے جن سے نوجوان نسل بے خبر ہے ۔ فیس بک پر’’منیر سپکیس‘‘کے نام سے موجود ایک پیج پر مذکورہ نوجوان لوگوں سے کشمیری سماج کے چیزوں کے بارے میں سوالات پوچھتے ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات سے نوازتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اکثر لوگ کوئز جیتنے کے بعد انعام لینے سے انکار کرتے ہیںکیونکہ وہ اس مشن کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے اس مہم کا آغاز شیخ العالمؒ سیریز سے شروع کیا۔