عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فوری اور پیشہ ورانہ مہارت کے قابل ستائش مظاہرے میں، اننت ناگ پولیس نے جمعہ کی شام کوننوانی براکہ پورہ سے لاپتہ3نابالغ لڑکیوں کاکچھ ہی گھنٹوںمیںسراغ لگاکرتینوںکو بازیاب کیا۔ہ علاقے میں جمعہ کی شام اْسوقت تشویش کی لہڑ دوڑ گئی ،جب یہاں شام کے وقت اچانک تین کم عمر بچیاں لاپتہ ہوگئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی تین بچیوں میں2 کا تعلق واڈون علاقے سے ہے، جو حال ہی میں اپنے اہل خانہ کیساتھ ننوانی براکپورہ میں رہائش پذیر ہوئی ہیں جبکہ تیسری بچی مقامی رہائشی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق تینوں بچیاں معمول کے مطابق دن بھر اسکول گئی تھیں اور گھر واپس آنے کے بعد درسگاہ میں تعلیم حاصل کرنے بھی گئی تھیں۔ بعد ازاں وہ کچھ کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کے لیے قریبی دکان کی طرف روانہ ہوئیں، تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تلاشی کا عمل شروع کیا اور رات بھر علاقے کے مختلف مقامات پر تلاشی مہم جاری رکھی۔ پولیس ٹیموں نے فوری تلاشی مہم شروع کی اور نابالغ بچیوں کو تلاش کرنے کی مسلسل کوششیں کیں۔ پولیس کی بروقت مداخلت اور مربوط کارروائی کی وجہ سے تینوں لڑکیوں کو بحفاظت ڈھونڈ لیا گیا اور بغیر کسی نقصان کے حکام کے ساتھ دوبارہ ملایا گیا۔مقامی لوگوںکی جانب سے تیزی سے بحالی کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔