جموں // وادی چناب اور پیر پنچال خطے کے ڈی ڈی سی ممبران،بی ڈی سی چیئرمینوں، سرپنچوں، سماجی انجمنوں،سیول سوسائٹی ممبران اور کشمیری ادبی تنظیموں کی طرف سب یکم فروری 2021 کو حال ہی میں سرکار کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے سامنے اپنا میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں جموں صوبے کے کشمیری زبان بولنے والے لوگوں کے علاقوں خصوصا" وادی چناب اور پیر پنچال خطے کے تمام ہائر سکینڈری سکولوں میں کشمیری زبان کا مضمون متعارف کرانے کی مانگ کی گئی ۔ کشمیری زبان بولنے والے لوگ وادی کشمیر کے علاوہ وادی چناب میں بھی اکثریت میں بود و باش اختیار کیے ہوے ہیں اور حال ہی میں مرکزی سرکار کی لسانی مردم شماری کے مطابق وادی چناب میں کشمیری زبان بولنے والے لوگوں کا تناسب 70.فیصد کے قریب ہے جبکہ پیر پنچال خطے کے ضلع پونچھ کے لورن ' منڈی ' سوجیاں ' پوشانہ ' بفلیاز اور پونچھ شہر ' راجوری ضلع کے بدھل ' تھنہ منڈی اور راجوری شہر میں ' اور ضلع ریاسی کے دو سب ڈوثرنوں مہور اور دھر ماڑی میں بھی کشمیری زبان بولنے والے لوگ اکثریت میں ہیں۔ ان سبھی علاقوں کے کشمیری زبان بولنے والے لوگوں کی دیرنہ مانگ ہے کہ ان علاقوں کے ہائر سکینڈری سکولوں میں کشمیری زبان کا مضمون متعارف کرایا جاے تاکہ یہاں کے بچے اپنی مادری زبان کا مضمون سکولوں میں پڑھ سکے۔ شبیر حسین شبیر نے میمورنڈم پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوے امید ظاہر کی شاید اب کی بار ہماری مانگ پوری ہونے کی امید ہے کیونکہ متعلقہ کمیٹی اور چیرمین ہماری مانگ کو پورا کرنے کے حق میں ہے اور انہوں نے عوامی مانگ کو نہایت ہی سنجیدگی سے لیا – میمورنڈم پر ڈی ڈی سی بانہال ۔اے ،بانہال – بی ، بی ڈی سی چیرمین بانہال ،کئی پنچایتوں کے سرپنچوں،بانہال والینٹرس،ؤایس آف بانہال،نوگام والنٹیرس،ہر دش ڈولپمنٹ فورم،وادی چناب کے کئی سیول سوسائٹی ممبران،سنگلاب ادبی مرکز بانہال،پیر پنچال ادبی فورم،کاشر مرکز بہروٹ راجوری اور بانہال،عبدالرحیم اعما فاونڈیشن،گولاب بزم ادب گول، بمبرن باغ کاشر بزم ادب مہو کے علاوہ بھدرواہ، کشتواڑ اور مہور ریاسی کی کئی کشمیری ادبی انجمنوں کے صدور و ممبران کے دستخط ثبت تھے۔