کشتواڑ//قصبہ میں محکمہ صحت عامہ کی ناقص کار کردگی کی وجہ سے پانی کی قلت ایک سنگین مسلہ اختیار کر گیا ہے۔گودہالی علاقہ کے مکینوں کو پانی کی قلت کا سنگین مسلہ ہے ،جسکی وجہ سے وہ بازار سے پانی خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ حال ماہ جون میں ہے اور جب گرمیاں آگے آئیں گی تو علاقہ میں پانی کا بُرا حال ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع انتظامیہ ان علاقوں میںپانیکی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہی ہے، جس سے مکینوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے۔انہوںنے مبینہ الزام لگایا ہے کہ ان علاقوں میں نلکے مہینوں سے خُشک ہیں اور اس پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔مکینوں ک اکہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ یہ مسلہ حُکام کی نوٹس میں بھی لایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔نہوں نے مزید بتایا کہ علاقہ میں پانی کی قلت کافی عرصہ سے چلی آرہی ہے۔اورمحکمہ عامرانہ طور سے پانی کی سپلائی کر رہے ہیں۔اُن کا یہ بھی الزام ہے کہ محکمہ کے اہلکار پانی کی سپلائی اپنی مرضی کے حساب سے کر رہے ہیں، خاص کر سیاسی اثر و رسوخ والے علاقوں میں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسلہ محکمہ صحت عامہ کے ساتھ بھی اُٹھایا ہے لیکن وہ پانی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر حُکام نے انہیں پانی سپلائی نہیں کیا تو وہ سڑکوں پر آنے کو مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے محکمہ صحت عامہ کو انکے جائز مطالبہ کو فوی طور حل کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔