کشتواڑ//تحصیل انتظامیہ نے تحصیلدار شوکت حیات مٹو اور نائب تحصیلدار سبھاش چندر بڑیال اور حلقہ پٹواری مولوی جاوید اقبال کے ہمراہ منہدم کرنے کی کاروائی کے دوران قصبہ میں ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا ہے۔ ٹیم نے واصور کُنڈ علاقہ کے متصل تعمیر کئے گئے دو ناجائز ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ناجائز تعمیرات ہٹانے کی کاروائی جے اینڈ کے ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او کشتواڑ سمیر جیلانی بھی پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ منہدم کرنے کی کاروائی کے دوران تحصیلدار کشتواڑ کے ساتھ تھے۔