کشتواڑ// انڈین آرمی کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران لوگوں میںامن و خوشحالی کے مقصد سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔افطار پارٹی میںمتعدد سیاسی ،سماجی شخصیات کے علاوہ سول ،پولیس اہلکاروںنے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر روزہ داراں کی ایک بڑی تعداد نے کھجور اور پھل کا استعمال کرکے روزہ کھول کر افطار کیا ،جسکے بعد انہوں نے اجتماعی نماز ادا کی۔بعد میں رزہ داورں نے ناشتہ بھی کیا۔ فوجی افسروںنے اس موقعہ پر مہمانوں سے تبادلہ خیال کیا اور افطار کرکے ناشتہ بھی کیا۔تبادلہ خیال کے دوران فوجی افسروں نے کشتواڑ کے عوام کے ساتھ شفقت کا بھی اظہار کیا۔