کشتواڑ//تحصیلدار کشتواڑ شوکت حیات مٹو نے تحصیل کے پلماڑ علاقہ کے عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے ، انہیں متعدد استفادہ والی سکیموں کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک عوامی شکایتی ازالہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں پلماڑ علاقہ کے بھاٹا،رازنا، کندگواڑی، داجی، سوزانا، اور راکنا دیہات کے لوگوں نے شرکت کی۔کیمپ کے دوران تحصیلدار کشتواڑ نے متعدد کٹیگری سرٹفکیٹ بشمول 43 ۔آر بی اے سرٹفکیٹ۔ 23انکم سرٹیفکیٹ،01ایس ٹی سرٹفکیٹ،23غیر شادہ شدہ اسناد/شادی شدہ اسناد اجرا ء کرنے کے علاوہ موقعہ پر ہی 10 ۔انتقال کی تصدیق بھی کی۔کیمپ کے دوران متعدد شکایا ت پیش کی گئی،جن کا موقعہ پر ہی ازالہ کیا گیا۔کیمپ کے دوران تبادلہ خیال سے معلوم ہوا کہ متعدد سوماجی بہبودی سکیموں کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا ہے جن میں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا وغیرہ بھی شامل تھی۔اس پر پٹواری حلقہ کو 18سال سے50سال کی عمر کے تمام بی پی ایل کنبے کے ممبران کی آمدنی رپورٹ تیار کرکے ماہ اگست 2018 میں منعقد ہونے والے اگلے کیمپ میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔عوام نے تحصیلدار کشتواڑ کا عوامی دربار منعقد کرنے کی ستائش کی اور اسے ایک دوستانہ قدم کے طور پر قرار دیا۔تحصیلدار کے ہمراہ نائب تحصیلدا رپلماڑ راجندر کمار، نائب تحصیلدارکیشواں جے پال، حلقہ پلماڑ کے پٹواری خورشید احمد شیخ ، آفس پٹواری ماجد حُسین،آفس پٹواری نیابت آفس پلماڑ انظار احمد کلال ،ڈبلیو بی این محمد رفیق، جونیئر اسسٹنٹ پون کمار، آرڈرلی عبدا لطیف، چوکیدار پلماڑ۔اے دولت رام اور چوکیدار پلماڑ۔بی شمبھو ناتھ بھی تھے۔