کشتواڑ ضلع بھر میں تھانہ دیوس کا انعقاد

عاصف بٹ

کشتواڑ// پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کشتواڑ پولیس نے ضلع کے تمام تھانوں میں تھانہ دیوس کا انعقاد کیا۔ تھانہ دیوس کی صدارت متعلقہ ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ نگران افسران نے کی جس دوران معزز شہریوں، متعلقہ علاقوں کی سول سوسائٹیز بشمول نمبردار، چوکیدار، ٹریڈر فیڈریشن اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں متعلقہ علاقوں کی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ملاقاتوں کے دوران عوام کی جانب سے متعدد شکایات کا اظہار کیا گیا جنھیں متعلقہ افسران نے صبر سے سنا اور پولیس سے متعلق شکایات کو موقع پر ہی حل کیا اور انہیں یقین دلایا کہ دیگر محکموں سے متعلق مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔شرکاء نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور ضلع کو منشیات اور جرائم سے پاک بنانے میں کشتواڑ پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔