ڈوڈہ //چائلڈ ڈیولپمنٹ و رورل ویلفیئر سوسائٹی نے یونائیٹڈ یوتھ کلب کے اشتراک سے پتانجلی یوگا نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع کے دیہات میں مفت یوگا کیمپ منعقد کئے ۔اس مفت یوگا کیمپ کو سنٹرل کونسل فار ریسرچ یوگا اور نیچرو پیتھی،بھارت سرکار نے سپانسر کیا تھا ۔ان کیمپوں کا مقصد بین الاقوامی یوگا دن 2018کی جانکاری دینا اور یوگا دن منانا تھا۔ عام لوگوں میں یوگا دن کے تئیںبیداری پیدا کرنا اور امن ،بھائی چارہ ،ذہنی اور جذباتی طور سے صحت مند فوائد کو فروغ دینا تھا۔ بین الاقوامی یوگا دن منانے کے لئے12 تربیت یافتہ انسٹرکٹروں کو معمور کیا گیا ہے،جو بین الاقوامی یوگا دن 2018 کامیابی سے منعقد کرنے کے لئے دن میں دو کلاس لیں گے۔جن کے نام ضلع کشتواڑ کیلئے جیون لعل، سوامی راج، ونود کمار، اومکار، ہرنیش کمار، حکیم سنگھ ہیں جبکہ ضلع ڈوڈہ کے لئے سدرشن کمار، وشال شرما ، شانتی بھوشن ، ششی کمار، رکی کوتوال اور پنکو کمارہیں۔ضلع کشتواڑ کے سروڑ، کُکیراس، بال آشرم ، گلاب گڑھ، اٹھولی، ماسو گڑھ، پاڈر دیہات میں مفت یوگا کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ضلع ڈوڈہ کے بُگھ ٹھاٹھری، بر شالہ گوندنا ،مندرانا محلہ، کاشور، کوراڑا ڈونگرو اور سیوا چیرالہ میںمفت یوگا کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ایک مہینہ کے مفت یوگا کیمپ۔2018 میںلوگوں کو شرکت کر نے کی دعوت دی گئی ہے۔توقع ہے کہ ان یوگا کیمپوں سے تقریباً 2000لوگ یوگا کو سیکھ پائیں گے۔