نئی دہلی // دہلی پولیس نے ٹریکٹر ریلی کے دوران دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے ملزم کسان رہنماؤں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ لک آؤٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا عمل بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا تاکہ تشدد کا کوئی بھی ملزم ملک سے باہر نہ جا سکے ۔دہلی پولیس نے منگل کے روز ہونے والے تشدد کیلئے میدھا پاٹکر ، بوٹا سنگھ ، درشن پال ، راکیش ٹکیت ، راجندر سنگھ ، بلبیر سنگھ راجیوال ، یوگیندر یادو ، جوگندر سنگھ اوگراہ ، اویک ساہا سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔ ان رہنماؤں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔