نئی دہلی// مشترکہ کسان محاذ کے لیڈر گرنام سنگھ نے کہا تھا کہ کسان آندولن اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ان کے اس بیان پر بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیٹ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راکیش ٹکیٹ نے جمعہ کو واضح کردیا ہے کہ آندولن غیر معینہ مدت تک چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آندولن کی مدت کو لے کرکسی بھی طرح کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کو 79 دنوں کا وقت گزر چکا ہے۔ ٹکیت نے کہا کہ اب وہ ملک گیر سطح پر کسان تحریک کو آگے بڑھائیں گے اور گجرات بھی جائیں تاکہ اسے آزاد کرایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات پر سنٹر کا کنٹرول ہے جس سے اسے آزاد کرانا ضروری ہے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’ہندوستان آزاد ہے لیکن گجرات کے لوگ قید میں ہیں۔