عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پولیس کا ایک سپیشل پولیس آفیشل (ایس پی او) بڈگام بڈی پورہ چاڈورہ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت بشیر احمد تیلی (45) ولد غلام حسن ساکن بڈی پورہ چاڈورہ کے طور پر کی گئی ہے جو ضلع پولیس لائنز سرینگر میں تعینات تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آبائی علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائن کی زد میں آیا جس کے بعد وہ جھلس کر شدید طو رپر زخمی ہو گیا ۔ حکام نے بتایا کہ زخمی ایس پی او کو فوری طو رپر علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ اسی دوران کپواڑہ ضلع کے باتر گام علاقے میں سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت 18 سالہ ساحل احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن کنن ترہگام اور 16 سالہ عرفان لون ولد نذیر لون ساکنہ باتر گام کے بطور ہوئی ہے۔دونوں کو علاج کیلئے سب ضلع اسپتال کپوارہ لے جایا گیا۔