اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے کرالہ پورہ اور ترہگام سمیت رامحال علاقہ میں بجلی کی ناقص سپلائی کی وجہ سے صارفین میں محکمہ بجلی کے تئیں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے ۔صارفین نے الزام لگایا کہ سحری اور افطار کے وقت بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔کرالہ پورہ علاقہ میں 5سال قبل رسیو نگ سٹیشن کا درجہ بڑھا کر وہا ںبڑے صلاحیت والے بجلی ٹرانسفارمر کو نصب کیا گیا تھا تاکہ مذکورہ رسیونگ سٹیشن سے تمام علاقوں کو معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے ، لیکن اس کے باوجود بھی لوگو ں کو کو ئی راحت نہیں ملی۔ جس کے بعد راوت پورہ پنزگام کے رسیونگ سٹیشن کو مکمل کر کے عوام کے نام وقف کر دیا گیا اور اس رسیونگ سٹیشن سے بجلی سپلائی فراہم کر کے کرالہ پورہ رسیونگ سٹیشن کے لوڈ کوکم کر دیا گیا تاکہ گوگلوسہ ،گزریال،ہرے اور چوکی بل فیڈوں کے تحت آنے والے علاقوں کو بلا خلل بجلی سپلائی فراہم ہو،لیکن حالات جو ں کے تو ںہیں ۔صارفین کا کہنا ہے کہ راوت پورہ پنزگام رسیونگ سٹیشن کو چالو کر کے صارفین کو کوئی بھی راحت نہیں پہنچ پائی اور کرالہ پورہ رسیونگ سٹیشن آئے روز اوور لو ڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بار بار بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے ۔اس دوران صارفین نے الزام لگایا کہ ماہ مبارک کے متبرک مہینے میں بھی معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے اور اکثر وبیشتر سحری اور افطار کے وقت بجلی سپلائی گل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔مقامی لوگو ں نے بتایا کہ کچھ روز سے بجلی سپلائی میں بے تحاشہ کٹوتی کی جاتی ہے اور انتظامیہ کو چایئے کہ وہ رمضان کے ان ایام میں لوگوں کو معقول بجلی سپلائی فراہم کریں تاکہ لوگو ں کو ان متبرک ایام میں کسی بھی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔