عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
نئی دہلی// کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو اپنے 139 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں پرچم لہرایا اور کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد عوامی بہبود ہے۔ تقریب میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، ایم پی راجیو شکلا، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سمیت کئی کانگریس لیڈران موجود تھے۔کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ’’انڈین نیشنل کانگریس کا مقصد ہندوستان کے لوگوں کی بہبود اور ترقی ہے۔ ہم پارلیمانی جمہوریت پر مبنی ہندوستان میں یقین رکھتے ہیں جس میں بلاتقریق سبھی کے لیے برابری، مواقع اور سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق محفوظ ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ پچھلے 139 سالوں سے ہم ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے مخلصانہ جدوجہد کر رہے ہیں۔