جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاست کے تعلیمی اداروں بالخصوص سرکاری سکولوں اور کالجوں میں تعلیم دینے کے عمل کو اختراعیت کے تمام تقاضوں سے ہمکنار کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ تعلیم ، اعلیٰ تعلیمی اور تکنیکی تعلیم محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں باقاعدگی اور نظم و ضبط کے عمل میں مزید بہتری لانے کے لئے لازمی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں معیار تعلیم میںبہتر ی لانے کے لئے قلیل اور طویل اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ مشیر جن کے پاس محکمہ تعلیم کا بھی چارج ہے نے مزید کہا کہ تب تک تعلیمی معیار میں بہتری نہیں آسکتی جب تک نہ سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوںکے اساتذہ مزید تن دہی اور لگن کے ساتھ کام نہ کریں۔انہوں نے سیکرٹریوں سے کہا کہ وہ تمام اداروں کے لئے ایک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم وجود میں لائیں ۔خورشید گنائی نے تمام اساتذہ ، لیکچروں ، ہیڈ ماسٹروں ، زونل ایجوکیشن افسروں اور تعلیمی اداروں کے دیگر سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں یکم اپریل 2019ء سے باقاعدگی کا ہفتہ منائیںاور اساتذہ و طلباء میں باقاعدگی کے جذبے کو مزید پروان چڑھانے اپنا رول ادا کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء اور اساتذہ اس ہفتے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
کشمیر سیاحت سے متعلق گجرات کے وزیر سیاحت اور ممبئی ٹریول ایجنٹوں کے بیانا ت کوسراہا
نیوز ڈیسک
جموں//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے گجرات کے وزیر سیاحت جواہر چوڑا اور ممبئی و ملحقہ شہروں سے تعلق رکھنے والے ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے کشمیر میں سیاحتی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کے لئے اُن کی طرف سے کئے جارہے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کے تعلق سے دئیے گئے بیانات سراہنا کی ہے۔خورشید احمد گنائی جن کے پاس محکمہ سیاحت کا بھی چارج ہے ، نے ان بیانات کو کافی حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سیاحت کے لئے محفوظ جگہ ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کشمیر میں پیش آنے والے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے یہاں سیاحوں کی آمد میں آڑے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عام لوگ سیاحوں کے تئیں کافی مہمان نواز ہے اور وہ ہمیشہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔مشیر موصوف نے کہا کہ محکمہ سیاحت سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھا واد ینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے سیاح اپنی چھٹیاں کشمیر میں بتانے کی طرف راغب کئے جاسکیں۔انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ سری نگر میں اپریل مہینے کے دوسرے ہفتے میں ٹولپ گارڈن کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں کے سیاحتی سیز ن کی شروعات ہوگی اور اسے ایک نیک شگون تصور کیا جاتا ہے ۔مشیر نے ذرائع ابلاغ کے ایک حصے کی طرف سے کشمیر سے متعلق منفی تاثر کو بڑھاواد ینے کے عمل کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے سیاحتی صنعت سے جڑے لوگوں کو بھی اپنا بھر پور رول ادا کرنا چاہے ۔