کالاکوٹ//نیشنل کانفرنس نے مستقل اے ڈی سی کی تعیناتی کی مانگ کولے کردھرنے پربیٹھے بیوپارمنڈل کالاکوٹ کے ممبران وعہدیداران کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے دھرنے میں شمولیت اختیارکی۔ اس دوران نیشنل کانفرنس لیڈر ٹھاکورچھپال سنگھ نے کالاکوٹ کوالگ ضلع اورمستقل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرتعینات کرنے کی مانگ کی حمایت کی۔اس موقعہ پر این سی کے سابق ایم ایل اے و ریاستی جنرل سیکریٹری ٹھاکوررچھپال سنگھ نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت میں عوامی مسائل کے تئیں عدم توجہی کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کالاکوٹ کویکسرنظرانداز کردیاہے جس کی وجہ سے لوگ مشکلات جھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حال ہی میں حکومت نے اے ڈی سیزکی روٹیشنل بنیادپر تعیناتی کوعوام کی امنگوں کے خلاف قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے زخموں پرنمک پاشی کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں روٹیشنل اے ڈی سیز کی تعیناتی کافیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کوخاموش تماشائی بننے پرحیرانگی اورتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ بیوپارمنڈل کالاکوٹ کی مانگ حق بجانب ہے ۔اس دوران ٹھاکررچھپال سنگھ کے علاوہ دیگرپارٹی کارکنان بھی دھرنے پربیٹھے ۔انہوں نے حکومت کوانتباہ دیاکہ اگران کی مانگ کوپورانہیں کیاگیاتواحتجاج اوردھرنے کے سلسلے کومزیدشدت دی جائے گی۔