ٹنگمرگ //مشتاق الحسن//کارہامہ کنزر کامحاصرہ فورسزنے21گھنٹے بعدختم کیاتاہم اس دوران کسی کونہ ہی گرفتارکیاگیا اورنہ ہی جنگجوئوں کا فورسز سے کہیں آمنا سامنا ہوا۔ سوموارسہ پہرکو 2آرآر، ٹاسک فورس کنزر اور 176 بٹالین سی آر پی ایف نے کارہامہ کے راتھر محلے کا ترین محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشیاں لیں جبکہ محاصرے کو رات بھر جاری رکھا گیاتاہم منگل دن کے بارہ بجے فورسزنے علاقہ کا محاصرہ ختم کیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے گھروں کی رات کے دوران تلاشیاں لی گئیں تاہم فوج اور فورسز نے مکمل جانچ کے بعد قریب 21گھنٹے جاری رہنے والا محاصرہ ختم کرکے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازات دی۔اس دوران کسی کی گرفتاری یاکہیں جنگجوئوں کے ساتھ آمنا سامنا نہیں ہوا۔