جموں//سکاسٹ جموں کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ ڈاکٹر شرما نے سکاسٹ جموں میں وائس چانسلر کے عہدے کا اپنا پانچ سال کا دورانیہ فروری 2019 میں مکمل کیا ۔ انہوں نے گورنر کو زرعی یونیورسٹی میں تحقیقی اور تدریسی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کی غرض سے اُن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر اور ڈاکٹر شرما نے سکاسٹ جموں کو تعلیم اور تحقیق ایک ایک اعلیٰ مرکز بنانے سے جُڑے امور کو بھی زیر بحث لایا ۔ گورنر نے انہیں نیک خواہشات دیں ۔ اس دورام شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ پروفیسر جین نے گورنر کو یونیورسٹی کے کام کاج اور انتظامی و تدریسی امور کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے اُن پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کو تعلیمی ، تحقیقی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں آگے بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ اس دوران سمسکرتا بھارتی کا ایک وفد یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقی ہوا ۔ وفد میں آل انڈیا آرگنائیزنگ سیکرٹری دنیش کامت ، سیکرٹری جے اینڈ کے یونٹ پرشوتم دوبے اور آرگنائیزنگ سیکرٹری جے اینڈ کے یونٹ دلیپ چندرونشی بھی شامل تھے ۔ وفد نے ریاست میں سنسکرت زبان کو بڑھاوا دینے کے تعلق سے اپنی تجاویز گورنر کے سامنے رکھیں ۔