کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران سوندر دچھن سے30کلو میٹر دور ہدھ ماتا مندر کے درشن کئے اور ہدھ ماتا کی منیجمنٹ کمیٹی اور یاتریوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے انتظامیہ کمیٹی سے مسائل کے بارے میں پو چھا کہ اگر کوئی معاملہ ہے تو وہ اسے ترجیح بنیادوں پرحل کریں گے۔ڈی سی کشتواڑ نے گوگت ،ننتھ،ہونزر،پنجدھارا ،رسری،سرچی وغیرہ علاقوں کے لوگوں سے میٹنگیں منعقد کیں۔ لوگوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن میں پانی کی سپلائی سکیم ،طبی سب سینٹروں،علاقہ میں راشن ڈپو کی غیر موجودگی وغیرہ شامل ہیں۔لوگوںنے ڈی سی کو بتایا کہ اگر انہیں کوئی ایمر جنسی پیدا ہو جائے تو انہیں مریض کو علاج و معالجہ کیلئے چارپائی پر اٹھا کر 8 سے10کلو میٹر کی مسافت طے کرکے پی ایچ سی دچھن جانا پڑتا ہے۔ننتھ کو لوگوں نے ڈی سی سے ننتھ نالہ پر پل کی مرمت اور خستہ حال جنگل کے راستہ کی مرمت کا مطالبہ کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ متعلقہ محکموں سے یہ معاملے اٹھائیں گے اور انہیں جلد حل کیا جائے گا۔ ہونزر میںقدرتی طور سے گرم پانی کیلئے مشہور ہے علاقہ کے لوگوں نے تتا پانی کے قریب باتھ روم بنانے اور ایس ایس اے کے تحت سکول عمارت مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ہونزر میں ہیلتھ سینٹر کھولنے کے بھی مانگ کی۔اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ڈی سی کو جنگلی جانورون کی قسموں کے بارے میں بتایا جن میں چیتے ہمالین ایبکس ،کستوری ہرن اور ریچھ وغیرہ شامل ہیں۔پنجدھارا ،رسری،سرچی کو لوگوں نے بھی ڈی سی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیاکہ سوندر میں ہائر سکینڈری سکول ،مقامی نو جوانون کو پکل ڈول پاور پروجیکٹ میں روزگار ،دلکوٹ سے سرچی تک راستہ کی مرمت شامل ہیں۔ڈی سی نے علاقہ کے بے روزگار نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انہیں کمنی کی جانب سے بھرتی کے دوران پہلے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ڈی سی نے تحصیلدار دچھن کو تمام سرکاری دفاتر اور اداروں میں بایئو میٹرک اٹنٹنڈنس سسٹم لگانے کی ہدایت دی ۔