کشتواڑ//ریاستی سرکار کی جانب سے تمام سرکاری دفاترمیں بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب کرنے کے احکامات کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ضلع کے تمام ضلعی افسروں کا ایک اجلاس منعقد کیا تاکہ ضلع میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے دوران رانا نے تمام سرکاری ملازموں کو وقت پردفاتر پہنچنے پر زور دیا ۔انہوں نے تمام دفاتر بشمول اُن دفاتر میں بھی بائیو میٹرک حاضری سسٹم نصب کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے رواں ماہ کی30تاریخ تک تمام دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے پر زور دیا، بصورت ملازموں کے تنخواہ تقسیم نہیں کئے جائیں گے۔اسکے علاوہ انہوں نے تمام سرکاری ملازمیں بشمول پی ایس یو ، کنٹریکچول، کنسالڈیٹڈ اور کیجول ورکروں کو این آئی سی کشتواڑ کے ساتھ رجسٹر کرنے ایس آر او 43 کیسوں کا جلدی نپٹارہ کرنے، اے پی آرز، پراپرٹی سٹیٹمنٹ اور سینئر ٹی لسٹ پیش کرنے کی تمام ڈی ڈی اوز کو ہدایت دی۔انہوں نے تمام افسروں کو اجازت کے بغیر اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت دی اور اُن سے اپنی ٹور ڈائری پیشگی پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع افسروں کو جے ائیز، وی ایل ڈبلیوزجی آر از اور پٹواریوں کی پوزیشن/لوکیشن ڈی سی کو پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے ایس ڈی ایم خصوصاً مڑواہ اور پاڈر کے ایس ڈی ایم کو اپنے اپنے دفاتر میں مینول (آف لائن) بائیو میٹرک نصب کرنا یقینی بنائیں۔ انہوں نے تمام ضلع افسروں کو درجہ چہارم کی تمام خالی اسامیوں کا اشتہار جائز ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعہ سے 10دنوں کے اندر اندر مشتہر کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے ان اسامیوں میںسے فی 10۔اسامیوں میں سے ایک اسامی کو ایس آر او 43کیلئے مخصوص رکھنے کی ہدایت بھی دی۔اسکے علاوہ انہوں نے قلیل مُدت کے اند ر تمام بقایا سلیکشن لسٹوں کو جاری کرنے کی ہدایت بھی دی۔دریں اثنا ،اجلاس میں تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تمام محکموں بشمول پی ایچ ای، آر اینڈ بی، پی ایم جی ا یس وائی اور آر ڈی ڈی کومختلف مواقعوں پر جاری کئے گئے فیصلوں اور ہدایات پر کارروائی کرنے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔